.

سعودی عرب کے سیاحتی ویزے کے بارے میں 10 اہم ترین حقائق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحتی ویزے کا اجرا عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے جمعے کے روز تقریبا 49 ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی ویزوں سے متعلق ضوابط کا سرکاری طور پر اعلان کیا گیا۔ اس اقدام کا مرکزی ہدف مملکت کی معیشت کو متنوع بنانا ہے۔

سیاحتی ویزے سے متعلق 10 اہم ترین حقائق درج ذیل ہیں:

  1. ویزے کی فیس 440 ریال ہو گی.
  2. یہ ویزا ویب سائٹ کے ذریعے یا پھر مملکت پہنچنے پر دیا جائے گا.
  3. یہ ویزا 5 سے 30 منٹ میں نکلوایا جا سکے گا.
  4. اس ویزے کی میعاد ایک سال ہو گی.
  5. یہ ویزا 18 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو جاری کیا جائے گا.
  6. اس ویزے کے لیے مذہب کی کوئی شرط نہیں ہے.
  7. سیاحتی ویزا حاصل کرنے والے کے مملکت میں داخلے کے وقت اس کے پاسپورٹ کی میعاد چھ ماہ سے کم نہ ہو.
  8. ویزے کے حامل فرد کو ایک سال کے دوران مملکت میں 90 روز قیام کی اجازت ہو گی.
  9. اس ویزے کا حامل سعودی عرب میں 6 مرکزی راستوں سے داخل ہو سکے گا.
  10. سیاحتی ویزا 3 طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا.