.

عود کی دھن پر سعوی معلمہ کی موسیقی نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ایک استانی نے روایتی موسیقی کے ایک آلے 'عود' کی دھن پرامن کا گیت کا کرشائقین کے دل جیت لیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاض سیزن میں شرکت کے موقع پر ایک خاتون معلمہ غلا الدوسری نے 'عود' ٌکے متعدد ٹریک پیش کیے جنہیں لوگوں نے بے حد پسند کیا اور ان کی موسیقی آلے کو پیشہ وارانہ مہارت میں استعمال کرنے اور اس کی دھنوں پر اس کی خوب تحسین کی۔

غلا نے سعودی قومی امن گیت کے ذریعے سامعین کو متاثر کیا جس پرعوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔

اس نے سعودی عرب کی جنرل انٹرنیمنٹ اتھارٹی کی طرف سے تفریحی پروگرامات منعقد کرنے پرانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس موقع کے لیے آپ کا شکریہ کہ مجھے ریاض سیزن کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ انٹرنیٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ ریاض سیزن کے انعقاد پر بجا طور پرمبارک باد کے مستحق ہیں۔ غلا الدوسری کا کلاسیکی موسیقی کے ساتھ سات سال قبل شغف شروع ہوا۔ جلد ہی اس نے موسیقی کے میدان میں لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا تھا۔