.

ریاضی کے 200سوالات 8منٹ میں حل کرنے والے12سالہ سعودی فطین سے ملیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم عماد العمودی نے ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ ریاضی میں ذہانت کا عالمی مقابلہ جیت لیا ہے۔

12سالہ عماد نے ریاضی کے 200سوالات آٹھ منٹ میں حل کیے ہیں۔اس مقابلے میں ان کے جڑواں بھائی معاذ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

عماد نے ایک عرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس مقابلے میں جیت کی توقع نہیں کررہے تھے۔گذشتہ سال ریاضی کے اس مقابلے میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار نوعمر طلبہ شریک تھے لیکن اس مرتبہ ان کی تعداد قریباً دُگنا تھی،اس لیے میں تھوڑا پریشان تھا کہ میں ان سب کا مقابلہ کیسے کر پاؤں گا کیونکہ میں اس بات میں یقین نہیں رکھتا تھا کہ مجھ میں ان ایسی قابلیت ہے۔"

مگر عماد العمودی 83 ممالک سے تعلق رکھنے والے 9000بچّوں کو اس مقابلے میں پچھاڑنے میں کامیاب رہے ہیں اور"اباکس اور ریاضی ذہنی بین الاقوامی مقابلے" میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔

عماد اور معاذ مکہ مکرمہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ وہاں شیخ عبداللطیف خیاط انٹرمیڈیٹ اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ریاضی میں ذہانت کا یہ بین الاقوامی مقابلہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کوالالمپور میں منگل کے روز منعقد ہوا تھا۔