.

مکہ مکرمہ 1100 ہوٹلوں کے ساتھ عرب دنیا میں سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عرب دنیا میں ہوٹلوں کی تعداد کے لحاظ سے مکہ مکرمہ نے دبئی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران اس درجہ بندی میں دبئی سرفہرست رہا ہے۔

سعودی روزنامے "مکہ" کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ہشام کعکی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں اب تک ہوٹلوں کی تعداد 1100 ہو چکی ہے۔ مکہ مکرمہ کے ہوٹل سالانہ 1 کروڑ سے زیادہ افراد کی میزبانی انجام دیتے ہیں۔

دوسری جانب مذکورہ چیمبر میں ہوٹل کمیٹی کے سربراہ عبداللہ فیلالی نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ چیمبر پہلی مرتبہ تیس سے زیادہ کمپنیوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گیا جنہوں نے مل جل کر ہوٹلوں کو تمام تر ضروریات اور لوازمات کی فراہمی یقینی بنائی۔