سعودی عرب میں پہلا صحرائی پولو ٹورنامنٹ آئندہ برس العلا کے مقام پر ہو گا

منفرد کھیل کا آئیڈیا سویٹزرلینڈ کے سان مارٹس آئس ٹورنامنٹ سے مستعار لیا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے تاریخی مقام طنطورہ میں صحرائی پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ سعودی پولو ارگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ منفرد پروگرام اگلے برس 16-18 جنوری تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی مقام العلا میں’طنطورة ونٹر فیسٹیول‘ کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے پولو کے معروف اور بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے لیے العلا کے تاریخی مقام کا ا نتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ یہ جزیرہ عرب میں کئی تمدنوں کے سربستہ رازوں کا امین علاقہ ہے۔ یہاں کا پرکشش قدرتی ماحول پولو ٹورنامنٹ کے حوالے سے دلکش ثابت ہوگا۔ العلا پولو صحرائی ٹورنامنٹ کا تصور سوئٹزرلینڈ کے سان مارٹس میں آئس پولو ٹورنامنٹ سے لیا گیا ہے۔

العلا میں تاریخی مقابلہ درخشاں ضیافتی روایات اور تاریخی مقام کی بدولت نیا رنگ اور نئی روح کا باعث بنے گا۔ العلا رائل کمیشن اور سعودی پولو آرگنائزیشن صحرائی پولو کا انتظام کررہے ہیں۔ ’طنطورة ونٹر فیسٹیول‘ دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔

سعودی پولو آرگنائزیشن کے چیئرمین عمرو زیدان کے مطابق ’ٹورنامنٹ کا انعقاد مملکت کے ترقیاتی سفر کے اعزاز کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ سعودی نوجوانوں میں اس کھیل سے لگاﺅ پیدا ہوگا۔‘

عمرو زیدان کے مطابق صحرائی پولو ٹورنامنٹ سے العلا اور اس کے تاریخی حسن کا تعارف بھی دنیا بھر میں ہو گا۔ ’عالمی رائے عامہ کو یہ پیغام بھی ملے گا کہ سعودی عرب عالمی سطح کے پروگرام کے بہترین انتظامات کر رہا ہے۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں