مصر کے ہسپتال میں یہ بطخ کیا کر رہی ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے ایک بطخ کی تصاویر وائرل کی ہیں جو کفر الشیخ یونیورسٹی ہسپتال کی چوتھی منزل پر موجود تھی۔

سوشل میڈیا کے حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بطخ ہسپتال کی چوتھی منزل پر واقع لیڈیز اینڈ میٹرنٹی ڈپارٹمنٹ کے سامنے آزادانہ طور پر گھوم پھر رہی تھی۔

ادھر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خلیل کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کیمروں کے ذریعے حقیقت کا انکشاف ہو گا اور یہ واضح ہو جائے گا کہ اس بطخ کو ہسپتال میں کس نے داخل کیا، کس نے اس کی تصاویر بنائیں اور پھر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

کفر الشیخ یونیورسٹی کے نائب سربراہ ڈاکٹر حسن یونس کے مطابق بطخ کی تصاویر پھیلانے والے شخص کے بارے میں معلوم کر لیا گیا ہے ،،، وہ ہسپتال میں کام کرنے والا ایک کارکن ہے اور اس کے ساتھ پوچھ گچھ جاری ہے تا کہ قانونی اقدامات کیے جا سکیں۔ ڈاکٹر حسن نے باور کرایا کہ سیکورٹی کیمروں میں کسی بطخ کے ہسپتال میں داخل ہونے یا گھومنے پھرنے کا منظر ریکارڈ نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں