سعودی عرب میں شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت انصاف نے مملکت میں شادی کی کم سے عمر 18 سال مقرر کی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے نکاح خواںوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت انصاف کی طرف سے ملک بھر کی فیملی عدالتوں اور نکاح خواں حضرات کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ شادی بیان سے متعلق آئین کے آرٹیکل 16/3 پرعمل درآمد یقینی بنائیں اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر مقررکرنا بچوں کے تحفظ کے نظام کا حصہ ہے۔ نکاح خوان کو نکاح سے قبل اس امرکو یقینی بنانا ہوگا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں میں سے کسی کی عمر 18 سال سے کم نہیں۔ بصورت دیگر نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں