الریاض میں میگا ٹرانسپورٹ منصوبے کی آپریشنل تاریخ کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی "سیپٹکو" نے اعلان کیا ہے کہ اسے جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے ایک نوٹس موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی اس کے 80 فی صد سرمائے کی مالک ہے۔

اس نوٹس کا اعلان سعودی اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ "تداول" پر ایک بیان میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رائل کمیشن برائے ریاض سٹی نے ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک بس ٹرانسپورٹ سروس کو آپریشن حالت میں لانے کے لیے سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

کمپنی نے بتایا ہے کہ فی الحال اس منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگانا مشکل ہے۔ ٹرانسپورٹ کمپنی تمام متعلقہ فریقین کے مابین ضروری کاروباری منصوبوں کا مطالعہ کرنے کی سمت ہم آہنگی پیدا کر رہی ہے تاکہ اخراجات کا تعین اور بر وقت اعلان کیا جائے سکے۔

سعودی کابینہ کے فیصلے کے مطابق ایک اعلی کمیٹی ریاض ٹرین منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی اور رائل کمیشن برائے ریاض کے ذریعہ تیار کردہ عوامی نقل وحمل کے مجموعی منصوبے کے مطابق بس ٹرانسپورٹ کے لیے ایک متوازی نیٹ ورک قائم کرے گی۔

اس منصوبے کا مقصد آبادی کے تمام تمام طبقات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنا، شہروں کے درمیان نقل وحمل کے ذرائع کو مؤثر اور مناسب انداز میں متنوع بنانا، نجی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو کم کرنا، معاشرتی، معاشی، ماحولیاتی اور ٹریفک کے حالات کے مطابق نقل وحمل کی موجودہ اور متوقع ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں