سعودی عرب:اونٹ میلے سے 3 ارب ریال کی آمدن

اونٹ میلے میں 28 ہزار اونٹوں کے ساتھ 700 مالکان کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے علاقے الصیاھد میں منعقدہ اونٹ میلہ نہ صرف شہریوں کے لیے تفریح طبع کا سامان ہے بلکہ یہ قومی آمدن کا بھی اہم ذریعہ ہے۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے اونٹ میلے میں تین ارب ریال کی آمدن ہوئی۔ میلے کے انعقاد سے قبل مبصرین بھی اس بار میلے میں اونٹ مالکان اور میلے میں شرکت کرنے شہریوں کے درمیان خرید وفروخت کی توقع ظاہر کی تھی۔

Advertisement

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کی رپورٹ کے مطابق اونٹ میلے میں رواں سال خریداری 300 ملین ڈالر سے متجازو رہی۔ میلے میں 700 افراد نے28 ہزار اونٹوں کے ساتھ شرکت کی۔ میلے میں خریداروں کے مقابلے اور انعامات جیتنے کے لیے زیادہ سے زیادہ خریداری پر توجہ مرکوز رہی۔ میلے میں المغاتیر اور المجاھیم سمیت تمام رنگوں کے اونٹ شامل کیے گئے۔

اس بار اس اونٹ میلے میں پرانے ناموں کے علاوہ تین نئے نام بیر الموئسس، سیف الملک اور شیفا ولی العہد کے ناموں سے بھی اونٹوں کو شامل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں