سعودی عرب کا سب سے بڑا ’واٹر فرنٹ‘ عوام کے لئے کھول دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر کے ساحل پر مملکت کے سب سے بڑے’ واٹر فرنٹ ‘ کو عوام کے کھول دیا گیا۔ پانچ سو ملین ریال کی خطیر لاگت سے مکمل ہونے والا واٹر فرنٹ اعلیٰ ترین ٹکنالوجی اور جدید ترین جمالیاتی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق عسیر کے ساحل پر قائم کیا جانے والا واٹر فرنٹ 2.4 ملین مربع میٹر کے رقبے پر بنایا گیا ہے۔ اس کا افتتاح گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کیا ہے۔ یہ واٹر فرنٹ سبزہ زاروں اور شائقین کی جملہ ضروریات کی تکمیل کرنے والی سہولیات سے آراستہ ہے۔

گورنر عسیر نے واٹر فرنٹ کے افتتاح کے موقع پر منصوبے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر فرنٹ سعودی وژن 2030 کو عملی جامہ پہنانے کی روشن مثال ہے۔ واٹر فرنٹ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں