آسٹریلیا میں لگی آگ کا سب سے بڑا سبب ایک شرپسند پرندہ !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

آسٹریلیا میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری آتش زدگی کی سب سے بڑی وجہ "چیل" ہو سکتی ہے۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ یہ پرندہ دانستہ طور پر آگ پھیلانے پر کمر بستہ ہو جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے چیل جلتی ہوئی چھوٹی سی چنگاری یا کسی شاخ کو منہ میں دبا کر اسے کسی دوسرے مقام پر جھاڑیوں وغیرہ میں پھینک دیتی ہے۔ درجنوں جانور اسی نوعیت کی حرکت کرتے ہیں جس سے آگ دیگر مقامات پر تیزی سے پھیل جاتی ہے۔ یہ معاملہ پوسٹ کی گئی وڈیو میں اچھی طرح سے ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے 2016 کے وسط میں اس شرپسند پرندے کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جو اپنی طبیعت کی بنا پر دوسرے لوگوں کے رزق پر جھپٹتے کر انہیں لے اڑتا ہے۔

Advertisement

سڈنی یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے مطابق زمین پر اونچی جھاڑیاں اور درخت چیل کو اپنے شکار پر نظر ڈالنے کی راہ میں حائل ہوتے ہیں۔ لہذا اس مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے چیل زمین کو جلا ڈالنے کی پالیسی پر عمل کرتی ہے۔ اس طرح وہ اپنی رؤیت میں حائل ہونے والی تمام جھاڑیوں اور دیگر پودوں کو جلا کر خاکستر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی 5 پرندوں اور جانوروں کو قتل کرنے کی تاکید کی ہے۔ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں یہ روایت منقول ہے کہ "خمس من الدواب كلهن فاسق، يقتلن في الحرم: الغراب والْحِدَأَة والعقرب والفأْرة والكلب العقور".

ترجمہ : پانچ (جانور) فاسق ہیں ، انہیں حرم میں بھی قتل کیا جانا درست ہے ، چوہا ، بچھو ، چیل، کوا ، اور درندگی کرنے والا خون خوار کتا ...

مقبول خبریں اہم خبریں