تبوک: نیوم میں برف باری، درجہ حرارت منفی 15 تک گِر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے التبوک اور 'نیوم' کے پہاڑی علاقوں میں جمعہ کے روز برف باری نے ہرطرف سفید چادر پھیلا دی۔ برف باری کے نتیجے میں علاقے میں سردی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تبوک اور اس کے پہاڑی علاقوں میں درجہ منفی حرارت پندرہ سینٹی گریڈ ترک گرگیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قطبی ہوائوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے شمال مغرب میں تبوک اور نیوم کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جمعہ کی صبح شروع ہوا۔ جبال اللوز، علقان، الظہر اور نیوم کے دیگر پہاڑی سلسلوں میں برف کے قابل دید مناظر دیکھنے کو ملے۔

قریبی علاقوں سے نوجوان اور خاندان برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہاڑی علاقوں میں پہنچ گئے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو نیوم کے پہاڑی علاقوں میں برف باری میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ برف باری کے باعث پہاڑی علاقوں میں حادثات کا خطرہ ہے۔ سیرو سیاحت کے لیے آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ موسم کی شدت کے مطابق تمام ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مُملکت کے بالائی علاقوں میں سرد ہوائوں اور بارشوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور یہ آئندہ ہفتے کے وسط تک جاری رہے گا۔ شمال مغربی تبوک میں جبل اللوز میں جمعہ کے روز درجہ حرارت منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔ رات کے وقت درجہ حرارت منفی پندرہ تک رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں تین سے چار سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے اور مزید برف باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں