شادی کی اجازت نہ ملنے پر شامی نوجوان کی محبوبہ سمیت خودکشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

شام میں ایک 23 سالہ نوجوان حافظ نزار ابو فخرنے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر لڑکی سمیت خود کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ اردن کی سرحد سےمتصل شامی علاقے السویداء میں 'حفر اللحف' کے مام پر پیش آیا۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق حافظ نزار ابو فخر نے 22 سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کے لیے اس کے اہل خانہ کو پیغام بھیجا مگر لڑکی کے والدین اس کی شادی کسی اور جگہ کرنا چاہتے تھے۔ جب کہ لڑکی بھی ابو فخر سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

بائیس سالہ لڑکی حنان عبداللہ ابو فخر یونیورسٹی سے گھر لوٹ رہی تھی کہ راستے میں نزار ابو فخر نے اسے ملاقات کی۔ اس موقع پراس نے اپنے پاس موجود بم کا دھماکا کیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

اس علاقے میں یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ ایک سال قبل السویداء گورنری میں رامی خذیفہ نامی ایک نوجوان الکفر کے مقام پر ولید صادق نامی شخص کے گھر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ انیس سالہ خذیفہ ایک سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا مگر لڑکی کے والدین نے اس اس کے ساتھ بیٹی کی شادی سے انکار کردیا جس پر اس نے لڑکی کے گھر میں جا کرخود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ دھماکے میں لڑکی کی والدہ بھی شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں