سعودی عرب کے شمال مغربی ضلع الوجہ میں واقع "اُونٹ والی چٹان" اپنی نوعیت کا ایک انوکھا قدرتی مجسم فن پارہ ہے۔ اس کے زاویے سیاحوں، محققین اور دل چسپی رکھنے والوں کے لیے پُر کشش اور دل فریب نظارہ پیش کرتے ہیں۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے فوٹوگرافر کی تصویری رپورٹ میں اس چٹان کے خدوخال نمایاں کیے گئے ہیں۔ اونٹ والی چٹان کے بلند ترین نقطے پر اس کی اونچائی آٹھ میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ کئی برس تک بُردگی اور شکست و ریخت کے عوامل کے سبب اس چٹان کے خدوخال ایک ایسے اونٹ سے مشابہت رکھتے ہیں جو اپنی جگہ پر بیٹھا ہوا ہو۔
مملکت میں ارضیاتی سروے کی جنرل اتھارٹی کے مطابق الوجہ شہر سے 5 کلو میٹر جنوب میں واقع "اونٹ والی چٹان" چُونے کے پتھر سے بنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مملکت کا الوجہ ضلع اپنے قدرتی اور تاریخی ورثے کے سبب معروف ہے۔ بحر احمر کے ساحل پر پھیلے ہوئے اس ورثے نے الوجہ کو سیاحوں کے لیے پُر کشش علاقوں میں سے ایک اہم مقام بنا دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ویژن 2030 کے ضمن میں اعلان کردہ بحر احمر اور آمالا کے دو منصوبوں نے اس علاقے کی اہمیت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔
-
سعودی عرب میں رضاکارانہ سرگرمیوں میں مکہ مکرمہ سرفہرست
سعودی عرب میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ برس 2019 کے دوران رضاکاروں کی سب سے زیادہ تعداد مکہ مکرمہ صوبے میں سامنے آئی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : گاڑیوں کی غیر ملکی نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے لیے 3 ماہ کی مہلت
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے دوسرے ملکوں سے درآمد شدہ گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیوں کی "غیر سعودی" نمبر پلیٹ ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : یونیسکو کی سربراہ نے الدرعیہ کی سیر کی
تعلیم، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے "یونیسکو" کی ڈائریکٹر جنرل اودرے آزولے نے جمعرات کے روز الدرعیہ میں وزارت ثقافت کے مرکز ... مشرق وسطی