سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے ہزاروں افراد کو اپنی توجہ متوجہ کردیا۔ اس ویڈیو میں حیران کن طور پرایک اونٹ کو دیکھا جاسکتا ہے جو دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد کا مطیع و فرمان ہے۔
العربیہ ڈاٹنیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی کے ولی عہد ایک اونٹ کو آواز دیتے ہیں اور وہ ان کی آواز سن کر ان کی طرف چل پڑتا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ہے۔
فيديو
— فيديوهات وروابط الأحداث (@videohat_1) February 12, 2020
مشهد طريف لإبل تستجيب لنداءات ولي عهد دبي الشيخ حمدان بن محمد pic.twitter.com/GtsbllEZhS
خیال رہے کہ دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان پالتو اور جنگی جانوروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں اکثر اصیل گھوڑوں، شاہین اور دوسرے جانداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ حمدان بن محمد نے سنڈ ھریسٹ رائل ملٹری اکیڈیمی میں سنہ 2001ء میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لندن کالج آف کامرس میں اقتصادی تربیت اور ملٹری کورسز کرچکے ہیں۔