سعودی عرب کے شمالی صوبے تبوک میں رہنے والا یتیم بچہ "زائد الخیبری" ننھی عمر سے ہی بھاری ذمے داریاں اپنے کاندھوں پر اٹھا رہا ہے۔ وہ روزانہ اپنی چھوٹی بہن "ليان" کو نرسری اسکول پہنچاتا ہے اور پھر چھٹی کے وقت واپس گھر لے کر آتا ہے۔ بات صرف یہاں تک محدود نہیں بلکہ زائد لیان کی ٹیچروں معلمات سے اس کی تعلیمی کارکردگی پر بات چیت بھی کرتا ہے۔ گویا کہ وہ زبانِ حال سے کہتا ہو کہ "میں تو پیدا ہی باپ بن کر ہوا"۔
زائد کو "اپنی بہن کا بھائی" کا خطاب دیا گیا ہے۔ اگرچہ زائد خود پرائمری اسکول میں چوتھی جماعت کا طالب علم ہے تاہم اس کے باوجود وہ والد کی وفات کے بعد چھوٹی عمر سے ہی اپنی ننھی بہن کی تمام تر ذمے داریاں اٹھا رہا ہے۔
زائد روزانہ چھٹی کے وقت اپنی بہن کے اسکول پہنچتا ہے اور پہرے دار کے ذریعے لاؤڈ اسپیکر پر نام پکار کر لیان کو باہر بلاتا ہے۔ لیان کے باہر آنے پر وہ اس کا اسکول بیگ خود تھام لیتا ہے اور پھر لیان کی ٹیچروں سے ملاقات کرتا ہے۔
نرسری اسکول میں زائد کے اپنی بہن کے ساتھ معاملے کو کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ اگرچہ یہ چھوٹا سے حصہ ہے تاہم اس سے زائد کی شخصیت میں قبل از وقت پیدا ہو جانے والی مردانگی ثابت ہوتی ہے۔ زائد کی کہانی سامنے آنے پر بہت سے لوگوں نے بھائی بہن کے اس جوڑے کے حالات کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان دونوں کی مدد کی۔
سوشل میڈیا پر سعودی حلقوں نے بدھ کے روز "زائد" کو ہیش ٹیگ #أخو_أخته کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا جو ٹویٹر پر ٹرینڈ کی صورت اختیار کر گیا۔ لیان کے نرسری اسکول نے زائد کے اعزاز میں ایک تقریب بھی منعقد کی۔ اس لیے کہ زائد اس ننھی عمر میں وہ کچھ کر رہا ہے جو بہت سے لوگ کرنے سے قاصر ہیں۔ تبوک صوبے کے محکمہ تعلیم نے بھی زائد کی کہانی جاننے کے بعد اس کے اعزاز و اکرام کا فیصلہ کیا ہے۔
-
سائنس کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی سعودی خواتین
سعودی عرب میں علمی اور ثقافتی میدان میں خواتین کا کردار وقت کے ساتھ نمایاں اور اہم ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سائنس کے شعبے میں سعودی خواتین کی شرکت ... بين الاقوامى -
میادہ بدر سعودی عرب میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات
سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے میادہ بدر کو کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو تعینات کیا ہے۔ مملکت میں کچن آرٹ کی چیف ایگزیکٹو کی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : اسپیشل زونز میں سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولیات
سعودی عرب کے وزیر محنت و سماجی بہبود انجینئر احمد الراجحی نے مملکت میں جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک نیا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس ... مشرق وسطی