اسپین کے شہر سیول میں کرونا وائرس کے ہاتھوں گھروں میں قرنطینہ میں رہنے پر مجبور ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس کے رہائشیوں نے اپنی بالکنی سے ایکسرسائز کلاس لینا شروع کر دی ہے۔
ایک ہسپانوی فٹنس انسٹرکٹر نے اپنی رہائشی عمارت کی چھت سے اپنے ہمسایوں کو ایکسرسائز کروانا شروع کر دی۔ اس کلاس میں شامل لوگ اپنے گھروں سے ہی اس کلاس میں شامل ہوتے ہیں اور انسٹرکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔
In Seville, Spain, residents of an entire apartment complex couldn't leave their homes due to the quarantine.
— Muhammad Lila (@MuhammadLila) March 15, 2020
So a fitness instructor went up to a rooftop and held a workout class.
Neighbors joined in from their windows and balconies.pic.twitter.com/Ez0iF7vwf3
اسپین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11826 ہے اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 533 ہو گئی ہے۔ ہسپانوی حکومت نے اس وبا کے مقابلے کے لیے 14 مارچ کو ملک بھر میں 15 روز کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔
اسپین اس وقت چین، اٹلی اور ایران کے بعد دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
-
امریکا میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتیں 100 ہوگئیں، 5 ہزار مصدقہ مریض
امریکا میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین مریضوں کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی ہے۔ امریکی اخبار'واشنگٹن ... بين الاقوامى -
ترکی میں پہلے کرونا مریض کی وفات، متاثرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ
ترکی میں کرونا وائرس کا شکار ایک مریض چل بسا۔ ترکی میں کسی کرونا کے کسی مریض کی وفات کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ دوسری جانب ترکی میں کرونا کے متاثرین کی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 38 نئے مریضوں کی تصدیق
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے منگل کو بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) کے 38 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں ... مشرق وسطی