.

سعودی عرب: کرونا وائرس،شخصی تنہائی اختیار کرنے یا اسپتال جانے کے لیے رہ نما موعد ایپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے شہریوں کو مہلک وائرس کرونا سے بچانے اور اس کا شکار افراد کی رہ نمائی کے لیے اپنی ایک ایپ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

اگر شخص میں کرونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو وہ موعد نامی اس ایپ پر اپنا اندراج کرسکتا ہے۔اب وہ اس کے ساتھ اپنی بیرون ملک سفر کی تفصیل درج کرنے کا بھی پابند ہے۔اس کے بعد اس ایپ کے ذریعے اس کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آیا اب اس کو گھر ہی میں تنہائی میں رہنا چاہیے یا کسی اسپتال میں طبی معائنے کے لیے جانا چاہیے۔

وزارت صحت کی اس ایپ کے ذریعے ایک مریض ابتدائی مرکز صحت میں اپنا معائنہ کرانے کے لیے اپنے نام کا اندراج کرسکتا ہے۔ وہ بعد میں ڈاکٹر سے اپنی طے شدہ ملاقات کو منسوخ کرسکتا ہے یا اس طبی مرکز میں جانے کے لیے ایک نئی تاریخ اور وقت بھی لے سکتا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے موعد ایپ ابتدائی طور پر مئی 2019ء میں صحتِ عامہ کے پورے نظام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مربوط بنانے کے منصوبے کے تحت شروع کی تھی۔

واضح سعودی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 48 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 392 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں