نماز تراویح کے دوران مسجد حرام میں سماجی دوری پر کیسے عمل کیا جا رہا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے'حرمین جنرل پریزیڈنسی' کی طرف سے کرونا وائرس کے پیش نظر مسجد حرام میں سماجی فاصلے کے اصول اور صحت سے متعلق جاری کردہ پروٹوکول پرعمل درآمد شروع کرا دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام اور صحن بیت اللہ میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں نمازیوں کو فاصلے پرکھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت اور وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ سفارشات کے بعد حرمین پریزی ڈنسی کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں نماز تراویح پانچ تسلیمات (سلام) پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ تکمیل قرآن نماز تہجد میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ شاہ سلمان نے حرمین شریفین میں پانچ سلاموں کے ساتھ نماز تراویح اور نماز تہجد میں تکمیل قرآن کی ہدایت کی تھی۔

حرمین پریزی ڈنسی کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس کا کہنا ہے کہ نمازوں اور تراویح میں اختصار کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین میں تراویح کے بجائے صرف عشاء کی نماز ادا کی جائےگی جب کہ تراویح کے بجائے تہجد کی نماز ادا کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں