خانہ کعبہ کو معطر بنانے کے لیے 'عود' کے بیش قیمت عطر کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذم دار جنرل پریزی ڈینسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو اس کے عظیم المرتبت مقام کی بنا پردنیا کے بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خانہ کعبہ شریف، ملتزم، حجر اسود اور غلاف کعبہ کے لیے 'عود' سے تیار کردہ لگژری اور بیش قیمت عطر سے معطر کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو خوش بو سے معطر بنانے کے لیے چوبیس گھںٹے عطر کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔ ملتزم، خانہ کعبہ، حجر اسود اور غلاف کعبہ کو دن میں پانچ بار عطر سےمعطر کیا جاتا ہے۔

حرمین جرنل پریزی ڈنسی کے مطابق کعبہ شریف اور اس کے غلاف کو معطر کرنا ثواب کا کام ہے۔ امام نووی نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کعبہ شریف کو معطر کرو کیونکہ یہ اس کی پاکیزگی کا حصہ ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا بھی فرمان ہے کہ ' وطھر بیتی للطائفین' کہ میرے گھر کو طواف کرنے والوں کے لیے صاف کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں