وبا کے دنوں میں رمضان کی محفوظ خریداری کیسے کریں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں لوگ گھروں میں بند ہو کررہ گئے ہیں۔ وبا کے دنوں میں رمضان المبارک کی آمد نے مسلمانوں کی مصروفیات کی نوعیت بھی تبدیل کردی ہے۔پابندیوں کے باوجود شہریوں کو خوراک کا سامان اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری بھی لازمی کرنا ہوتی ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے چند ہدایات اور مفید مشورے دیے ہیں جن کی پیروی کرکے مسلمان رمضان کے موقعے اور وبا کےدنوں میں محفوظ شاپنگ کرسکتےہیں۔ مسلمان روزہ داروں کو گروسری شاپس پر ان ہدایات پرخاص طورپر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Advertisement

ان ہدایات میں سماجی فاصلہ اہم ترین ہدایت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹویٹس کے مطابق تجارتی سامان اور گاہک کےدرمیان بھی ایک میٹر کا فاصلہ ہونا ضروری ہے جب کہ گاہکوں کا آپس میں اور دکانداروں کے ساتھ ڈیرھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔

شاپنگ مراکز میں سیڑھیوں اور دروازوں کے دستوں کو سینی ٹائزر سے صاف رکھا جائے۔ گاہک دکانوں دروازوں کے دستوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ شاپنگ ٹوکریوں کو یا ہینڈل کوپکڑنے سے قبل ہاتھوں پر دستانے ضرور لگائیں۔ سامان کو ناک، منہ اور آنکھوں سے دور رکھیں۔

گھر واپس آتے ہی ہاتھوں کو اچھی طرح صاف پانی اور صابن سے دھوئیں۔

کھانا کھانے سے قبل اور بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ کھانے کے لیے استعمال ہونے والے برتنوں کو صاف رکھیں۔ گھروں کی چھتوں پر بھی سینی ٹائرز کی اسپرے کریں۔ کھانے سے قبل سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح دھو لیں۔

کھانا کھانے سے قبل اسے کم سے کم 70 درجے سینٹی گریڈ پراچھی طرح گرم کریں۔

خیال رہے کہ کرونا کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ متاثرین کی اکثریت اور امریکا یورپی ممالک سےتعلق رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں