سعودی عرب کی مساجد میں نماز عید کے بغیر تکبیرات کہنے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی حکومت نے کرونا کی وبا کی وجہ سے عید الفطر کی نماز کے لیے عوامی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عاید کی ہے تاہم اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ حکومت نے عید کے روز نماز فجر کے بعد عید کی تکبیرات مساجد کے لائوڈ اسپیکروں سے کہنے کی اجازت دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ ملک بھر کی تمام جامع مساجد کے موذن حضرات کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ سنہ 1441ھ کی عید الفطر کی مساجد میں ادائی پر پابندی عاید کی گئی ہے تاہم موذن حضرات مساجد کے اسپیکروں سے نماز فجر کے بعد عید کی نماز تک عید کی تکبیرات کہنے کی اجازت دی ہے۔

سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جامع اور غیر جامع مساجد کی انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ عید کی نماز مساجد میں ادا نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، قطر، امرات، عراق اور فلسطین میں کل اتوار کو عید کا اعلان کیا گیا ہے۔

جمعہ کی شام عرب ممالک میں سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ماہ صیام کے 30 روزے مکمل کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں