.

وڈیو : طیارے میں مسافر گتھم گتھا ، وجہ کرونا وائرس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک وڈیو کلپ میں ایک طیارے میں سوار دو مسافر آپس میں شدید جھگڑا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

روسی اخبار Izvestia کے مطابق ایئربس A-320 طیارے کے ماسکو میں اترنے کے کچھ دیر بعد ایک مسافر تیزی سے بیرونی دروازے کی جانب چلا گیا۔ اس کے نتیجے میں وہ سماجی فاصلے کے اصول کو توڑتے ہوئے دیگر مسافروں سے جا ٹکرایا۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد فضائی کمپنیاں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل پیرا ہیں۔

اس حرکت پر دیگر مسافروں کو غصہ آ گیا اور انہوں نے مذکورہ مسافر کو تحقیر آمیز الفاظ کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بعد ازاں طیارے کے عملے میں شامل میزبانوں نے ماحول کی گرمی کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم ان کی یہ کوشش ناکام رہی اور نوبت مسافروں کے درمیان ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔