بحرین: طلبہ کو گاڑیوں میں بٹھا کر گریجویشن تقریب کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

بحرین میں بدھ کے روز ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کھلے مقام پر کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے والدین اور سرپرست اپنی گاڑیوں میں بیٹھے اس سرگرمی میں شریک رہے۔ اسکول کی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی وبا کے سبب تقریب کو اس طریقے سے منعقد کیا۔ بحرین میں لوگوں کے اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے زیر سرپرستی رواں سال "ابن خلدون نیشنل" ہائی اسکول کے انٹرمیڈیٹ طلبہ کی 29 ویں کھیپ میں 95 طلبہ فارغ التحصیل ہوئے۔

Advertisement

گریجویشن تقریب کے آغاز سے قبل طلبہ کے والدین اور سرپرستوں کی گاڑیوں کو پہلے سے مقررہ مقام پر صفوں میں پارک کروایا گیا۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کے انسداد کے لیے طبی حکام کی جانب سے جاری احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا تھا۔ ہر طالب کے ساتھ صرف ایک گاڑی کو آنے کی اجازت دی گئی۔ ہر طالب علم تقریب میں پورے وقت اپنی گاڑی میں موجود رہا۔ صرف سرٹفکیٹ کی وصولی کے موقع پر طالب علم کو گاڑی سے نکل کر اسٹیج پر آنے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر بھی تمام لوگوں کے بیچ دو میٹر کا مقررہ سماجی فاصلہ رکھا گیا۔

تقریبا کو یوٹیوب اور انسٹاگرام چینلوں پر براہ راست نشر کیا گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ "ابن خلدون نیشنل" اسکول کا شمار مملکتِ بحرین میں نمایاں ترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ اپنی عملی زندگیوں میں مختلف شعبوں میں اچھے منصبوں پر فائز نظر آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں