سعودی عرب: عسیر کے قدرتی حسن کی نظروں کو خیرہ کردینے والی ایک جھلک

فوٹو گرافروں نے عسیر کے دلفریب مناظر کیسے محفوظ کیے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی جنوب مغربی گورنری عسیر کو مملکت کا خوبصورت ترین اور قدرتی حسن سے مالا مال علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔

حال ہی میں سعودی عرب کے کچھ فوٹو گرافروں نے عسیرکے کچھ قدرتی مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کیے جنہیں بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے عام کیا گیا۔

Advertisement

عسیر سے باہر رہنے والوں کے لیے یہ مناظر کم دلفریب نہیں۔ انہیں دیکھنے والی ان مقامات کا حسن دیکھ کر خیرہ رہ جاتی ہیں۔ اس خطہ کے مشہور سیاحتی مقامات میں السودا اور رجال المع تنومہ اور النماص جیسے علاقے اپنی خاص کشش رکھتے ہیں۔ یہاں پر سیاح دور دور سے آتے اور یہاں کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یہاں پہاڑوں کی چوٹیوں کےقریب ابھا شہر موسم گرما میں سیاحوں کی جنت کہلاتا ہے۔گھنے درختوں کے جنگل اور مناسب درجہ حرارت نے اس علاقے کی سیاحتی اہمیت میں اور بھی اضافہ کیا ہے۔

فوٹو گرافر عوض زارب نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عسیر خطے میں ایک جغرافیائی تنوع موجود ہے، جس نے اسے مقامی اور خلیجی سیاحت کے شہروں میں ممتاز کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ عسیر کچھ عرصہ پیشتر عرب سیاحتی دارالحکومت تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں