.

سعودی عرب میں لوک داستانوں نے شہد میلے کی رونقیں بڑھا دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں رجال المع میونسپلٹی کے جوانوں نے "نحالین ایسوسی ایشن" کے تعاون سے روایتی گاؤں کے اسٹیج پر شہد کی نمائش کا اہتمام کیا۔ اس نمائش میں جو "رجال المع مردوں کا موسم گرما" میلے کا حصہ ہے،میں مشہور لوک داستانوں کے شو بھی پیش کیے گئے۔ ان شوز نے میلے کی رونقوں میں اور بھی اضافہ کردیا۔

نمائش میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اورمعیاری شہد حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی نمایاں موجودگی دیکھنے میں آئی۔شرکا نمائش کے موقع پرہونے والے روایتی ثقافتی پروگراموں سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کی ہدایت کی تھی جس کے بعد زائرین نے کرونا کے سے بچائو کےلیے احتیاطی اقدامات پرسختی سے عمل درآمد کیا۔

رجال المع میں منعقدہ شہد نمائش میں شہد کی اقسام اور اس کے طبی ، غذائیت اور معاشی فوائد کو متعارف کرانے کے لیے رہ نمائی دی گئی۔ نمائش میں پیش کیے گئے پروگراموں میں شہد کی مکھیوں کی حفاظت اور شہد کی تیاری سے متعلق ضروری ہدایات اور طریق کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

رجال المع اور عسیر خطے کے مردوں کے لیے بہت سے لوک گیتوں کے شوز پیش کیے گئے۔مشہور لوک رقص بھی پیش کیا گیا۔