سعودی عرب کی ایک نوجوان آرٹسٹ نے چائے کے پیالوں پرانسانی مجسمے تخلیق کر کے منفردفن پارے تشکیل دیے جنہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر معمولی مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ سعودی دو شیزہ کے فن پاروں اور آرٹ کے شاہکاروں میں پیغامات پنہاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس کے تیار کردہ فن پاروں کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ ریڈیالوجی کے شعبے سے فارغ التحصیل ہونے والی طالبہ تہانی کنہانی نے اپنے خیالات اور آئیڈیاز کو پیشہ وارانہ آرٹ میں استعامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس نے پیالوں پر انسانی مجمسوں کی تخلیق سے منفرد فن پارے تیار کیے اور ان فن پاروں کے ذریعےاس نے لوگوں کو کئی ایک پیغامات دیے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اس نے کہا کہ میری کہانی اس وقت شروع ہوئی جب میں نے اپنے کمرے کے دروازے پر ایک پینٹنگ (وان گوگ) اسٹری نائٹ کھینچی۔ میں نے درختوں کی شاخوں اور کھجور کے درختوں سے فانوس بنادیا۔ اس کے بعد میں نے پیالی کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے انسانی مجسمے تیار کرنا شروع کیے۔ جب میں نے اسے اپنے مواصلاتی پلیٹ فارمز پر شائع کیا تو اسے زبردست مقبولیت ہوئی۔ مُجھے خلیجی سطح پرمتعدد درخواستیں موصول ہوئیں اور لوگوںنے میرے آرٹ کو بہت زیادہ پسند کیا ہے۔
اس ے مزید کہا میں نقش و نگار اور رنگوں کو تھرمل پیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیالوں پر ماڈل بناتی ہوں۔ ان میں عام طور پر ایک عمدہ پیغام، انسانی کہانیاں اور انسانوں کے مابین زندگی کی زندگی کا اظہار کا نمونہ ہوتے ہیں۔
سعودی آرٹس نے کہا کہ میں نے اب تک انسانی مجسموں سے سیکڑوں کپ تیارکیے ہیں۔ جن میں مختلف آئیڈیاز کے مطابق انسانی مجسمے بنائے گئے ہیں۔
-
سعودی عرب: کافی کے کھیتوں کے درمیان سبز بریج عوام وخواص کی توجہ کا مرکز
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں الدائر گونری کے نواحی علاقے جبل آل نخیف میں واقع وادی العین میں کافی کے پودوں کے وسیع کھیت پائے جاتے ہیں۔ ان ... مشرق وسطی -
چاند اور مریخ کا ملاپ، منفرد نظارہ سعودی عرب میںبھی دیکھا جا سکے گا
آئندہ اتوار کی صبح کو بعض عرب ممالک میں ایک منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھا جائے گا۔ یہ منظر چاند اور مریخ کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے اور چاند کی وجہ سے ... مشرق وسطی -
صحت کے 'ایس اوپیز' کے تحت سرحدیں کھولنے سے معاشی خوشحالی آئی گی: سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ ضابطوں اور شرائط کی پابندی کے تحت سرحدیں کھولنے سے عوام کی خوشی اور اقتصادی ... مشرق وسطی