افغان مصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہیں :سعودی عرب کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حال ہی میں ہونے والے مصالحتی عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکومت نے پیر کو بیان میں کہا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی، سلامتی اور استحکام میں معاون ہر عمل کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔

سعودی حکومت نے بیان میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب تمام امیدوں اور خواہشات کے حصول کے لیے افغانستان، اس کے عوام کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔

یاد رہے کہ افغان طالبان اور افغانستان کی حکومت کے درمیان دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دوحہ میں امن مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کی حمایت سے کیے جانے والے یہ مذاکرات طے شدہ پلان کے برعکس چھ ماہ کی تاخیر سے ہوئے ہیں جس کی وجہ دونوں فریقین کے درمیان قیدیوں کی رہائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں