سعودی عرب کی 'القریات' گورنری کو تجارتی اور اقتصادی اعتبار سے کئی حوالوں سے اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے مگر اس کی اصل وجہ شہرت اس کی مٹی سے پیدا ہونے والا نمک ہے جسے مقامی سطح پر 'سفید سونا' بھی کہا جاتا ہے۔
قریات کی مٹی سے حاصل ہونے والا نمک برسوں سے شام، اردن، فلسطین، شمالی اور مشرقی عراق اور جزیرۃ العرب کے دوسرے خطوں کو بھیجا جاتا ہے۔
یہاں کے بیشتر شہری نمک کے حصول ہی کو کاروبار اور آمدن کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نمک تیار کرنے والے لوگ پرانے اور روایتی طریقوں ہی کو استعمال کرتے ہیں اور جدی پشتی اور پیشے کواپنائے ہوئے ہیں۔
ایک مقامی شہری فہد السھر السرحانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی یہاں پر مٹی سے نمک کے حصول کا طریقہ پرانا ہے۔اس نے بتایا کہ نمک حاصل کرنے لیے ایک گڑھا کھوا جاتا ہے۔ جب اس گڑھے میں پانی آنا شروع ہوتا ہے اسے کچھ دنوں کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔ گڑھے میں جمع ہونے والا پانی بخارات بن کر اڑ جاتا ہے اور اس میں سے نمک الگ ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد اسے گڑھے سے نکال کر خشک کیا جاتقا ہے۔ خشک ہونے کے بعد اس کی پیکنگ کی جاتی اور فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں السرحانی نے بتایا کہ قریات کو مقامی سطح پر نمک کی پیداوار کی وجہ سے 'قریات الملح' کا نام دیاجاتا ہے۔
اس نے بتایا کہ نمک صرف گرمیوںکے موسم میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ سردیوں میں اس کا حصول اس لیے ممکن نہیں کیونکہ نمک کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
مقامی شہری نے بتایا کہ لوگ یہاں پر باقاعدہ طور پر نمک کے حصول کے لیے ایک کارخانہ قائم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اس طرح مقامی لوگوں کو روزگار کے مزید بہتر مواقع مل سکتے ہیں اور نمک کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
-
بجلی منقطع ہونے پر سعودی معلمہ نے لیپ ٹاپ مرکزی پاور ٹرانسفارمر سے جوڑ دیا
سعودی عرب کے شمالی علاقے عرعرمیں ایک اسکول کی معلمہ کے گھر میں جب برقی رو بند ہوگئی تو اس نے اپنا لیپ ٹاپ چارج کرنے کے لیے مرکزی الیکٹریکل پاور ... بين الاقوامى -
سعودی عرب:تنومہ میں آتش زدگی،شہری دفاع کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں واقع شہر تنومہ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔سعودی نظامت عامہ برائے شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیراَمال یحییٰ المعلمی کا ناروے میں تقرر
سعودی عرب نے اَمال یحییٰ المعلمی کو ناروے میں اپنی نئی سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ سعودی عرب کی تاریخ میں دوسری خاتون سفیر ہیں جنھیں بیرون ملک تعینات کیا گیا ... ایڈیٹر کی پسند