بدحواس شخص نے تیز رفتار گاڑی المسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی

سعودی عرب میں حکام نے المسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سکیورٹی حکام نے المسجد الحرام کے دروازے سے گاڑی ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقع جمعہ کو پیش آیا تھا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے ہفتے کی صبح اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Advertisement

ایس پی اے نے مکہ کے سرکاری ترجمان سلطان الدوسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گاڑی المسجد الحرام کے قریب سے گزرنے والی سڑک پر انتہائی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی۔‘

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔

واقعے کی ویڈیو فوٹج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انتہائی تیز رفتار گاڑی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا جاتی ہے۔

گاڑی کے مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکراتے ہی وہاں موجود سکیورٹی اہلکار اور کارکنان کو گاڑی کی جانب سے تیزی سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’خدا کا شکر ہے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

واقعے کی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گاڑی چلانے والا شخص سعودی شہری ہے اور وہ حادثے کے وقت اپنے’’حواس‘‘ میں نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں