سعودی عرب بالخصوص مکہ معظمہ میں 350 سعودی مرد وخواتین رضا کار مختلف مقامات پر مشکل کا شکار ہونے والے افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ ان رضاکاروں کو پہاڑوں، ڈھلوانوں، صحرائوں، سمندر میں غوطہ خوری اور لاپتا ہونے والی گاڑیوں کی تلاش میں سرگرم پائیں گے۔
سعودی عرب کی اس رضا کار ٹیم کی قیادت "محمد داغستانی" کر رہے ہیں۔ انہوںنے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ رضاکارانہ خدمات ریسکیو میں مدد کرنے والوں کی تعداد 350 ہے۔ یہ تمام رضا کار کسی نا کسی مقام پر مشکل میں پھنسے افراد کی مدد کر رہے ہوتے ہیں۔ ان میں بعض پیرا میڈیکس ہیں جو طبی امداد فراہم کرتے ہیں۔ کوہ پیمائی کے دوران مشکل سے دوچار ہونے والے کوہ پیمائوں کو بھی ان کی طرف سے مدد فراہم کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم نے بہت سے لاپتہ اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے میں مدد فراہم کی۔ اس ٹیم نے حال ہی میں الشفا کے پہاڑوں میں لاپتہ شخص کی تلاش میں حصہ لیا تھا مجاز حکام کی مدد کر کے 17 کلومیٹر کی مسافت کے بعد لاپتا ہونے والے شخص کو تلاش کیا۔
ایک سوال کے جواب میں داغستانی کا کہنا تھا کہ ٹیم پیشہ ورانہ اور مکمل تربیتی عمل کے بعد میدان میں اتاری گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رضا کار گروپ کےقیام کا مقصد مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنا اور ان کی خدمت بجا لانا ہے۔ رضاکار اپنے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیتے اور بلا معاوضہ مدد کرتے ہیں۔
-
سعودی عرب میں پاکستانی مریض کے برین ٹیومر کی کامیاب سرجری
سعودی عرب کے ڈاکٹروں نے ایک پاکستانی شہری کے دماغی ٹیومر کا انتہائی پیچیدہ علاج منفرد انداز میں کامیابی سے کر کے اپنی طبی مہارت اور صلاحیت کو ایک بار ... بين الاقوامى -
سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد کی امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو مبارک باد
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن اور ان کی ساتھی نومنتخب نائب صدر کمالا ہیرس ... بين الاقوامى -
سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پی آئی اے کے نئے کرایوں کا اعلان
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی نے ملک سے عمرے کے لیے سعودی عرب جانے والے زائرین کے نئے کرائے متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ... پاكستان