وہ لمحہ جب مملکت کا آسمان چاند اور زہرہ سے ایک ساتھ جگمگا اٹھا!

’’چاند اور زہرہ چمک کے حوالے سے سورج کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرہ کے مطابق عرب ممالک کے آسمان پر زہرہ سیارے اور چاند کے ایک ساتھ نظر آنے کا منفرد منظر دیکھا گیا ہے۔ فوٹو گرافی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد فلکیاتی منظر نے کہا ہے کہ جمعہ کو سورج طلوع ہونے سے دو گھنٹے 20 منٹ قبل دیکھا گیا۔

ابو زاھرہ نے بتایا کہ چاند اور زہرہ چمک کے حوالے سے سورج کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چاند اور زہرہ کو صبح کی روشنی شروع ہوتے ہیں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کا منظر دلفریب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ چاند اور زہرہ کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ دوربین کے ذریعے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ٹیلی سکوپ کے ذریعے زہرہ سیارے کے مشاہدے کے وقت یہ سیارہ سورج کی روشنی کی وجہ سے چوراسی فیصد روشن نظر آتا ہے البتہ آئندہ مہینوں کے دوران مدار میں مسلسل گردش کی وجہ سے زہرہ کا ظاہری حجم چھوٹا ہوتا چلا جائے گا کیونکہ وہ کرہ ارض سے جتنا دور ہو گا اتنا ہی چھوٹا نظر آئے گا۔ مارچ 2021 میں اس کی چمک بڑھتی چلی جائے گی اور پھر مکمل روشن نظر آنے لگے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں