جسمانی معذوری سے دوچار ہونے افراد کو عام طور پر معاشرے پر بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ اگر ہاتھوں اور پائوں سے انسان معذور اور مفلوج ہو کر رہ جائے تو اس کے لیےزندگی کتنی مشکل ہوتی ہے اسے شاید الفاظ میں بیان نہ کیا جا سکے۔ البتہ دنیا میں ایسے باہمت معذور افراد کی بھی کمی نہیں ہو ہاتھ اور پائوں نہ ہونے کے باوجود اپنے معاشرے کو اپنی اہمیت کا احساس دلاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک سبق آموز کہانی ایک سعودی نوجوان کی ہے کس کھیل کے دوران حادثے کا شکار ہو کر دونوں ہاتھوں اور پائوں سے معذور ہوگیا۔ تاہم اس نے معذوری کو اپنے مشن کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا اور اپنے سر کی مدد سے کمپیوٹرپر خوبصورت اور دلفریب پینٹنگز اور ڈرائنگ کرنے لگا کہ اسے دیکھ کر دل دہنگ رہ جاتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس باہمت سعودی نوجوان کی کہانی شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی کمپیوٹر ٹیچر سکاؤٹ لیڈر اور ہینڈ بال پلیئر اکرم العدید نہیں جانتا تھا کہ دس سال قبل کویت میں سعودی قومی ٹیم کے ساتھ چیلنج ایڈونچر چیمپئن شپ میں اس کی شرکت خطرناک کھیل سے گرنے پر دونوں بازُووں اور دونوں ٹَانگوں سے معذوری یعنی' ٹیٹراپلیجیا' کا باعث بنے گی اور وہ ہمیشہ کے لیے اپنے دونوںہاتھوں اور پائوں کی صلاحیت کھو دے گا۔
اکرم العدید اپنے 'کو ٹیٹراپلیجیا' کا شکار ہونے کے بعد بھی کوئی ایسا کام کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ نام کما سکیں۔ اس کے ذہن میں ڈرائنگ اور پینٹنگز کا خیال آیا اور اس کے اس فن میں کام شروع کردیا۔ مگر اس نے یہ کام اپنے سر کی مدد سے کیا اور کمپیوٹر کی اسکرین پر ڈرائنگ شرو کردی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنی کہانی کے بارے میں العدید نے کہا کہ جب میں کویت میں ایڈونچر اور چیلینج گیمز کے لیے پہلے ٹورنامنٹ میں شریک ہوا تو میں ایک حادثے کے نتیجے میں 'کو ٹیٹراپلیجیا ' کا شکار ہوگیا۔ اس عارضے میں انسان کے دونوں ہاتھ اور دونوں پائوں مفلوج ہوجاتے ہیں۔ مگر میری معذوری نے میری تمنائوں کو ختم نہیں کیا۔ میں نے کوئی الگ اور انوکھا کام کرنے کا سوچا۔ معذوری میرے عزم کی راہ میں حائل نہیں ہوئی۔
لہذا میں نے سر کے ساتھ کمپیوٹر استعمال کرنا سیکھا۔ سر کے ساتھ کمپیوٹر اسکرین پر برش استعمال کرنا سیکھا؛۔ شدید معذور افراد کے لیے ڈرائنگ کا دنیا کا پہلا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ میں 650 سے زیادہ فن پاروں کے ساتھ آرٹ کی نمائشوں میں شرکت کرکے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔
میں نے اسکاؤٹنگ موومنٹ اور معاشرے میں معذور افراد کو ملانے میں بھی مدد کی اور ایک سرخی کے ساتھ کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے سخت معذوریوں کو سکھانے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کے ذریعہ متعدد سکاؤٹنگ کمیشن اور ٹیمیں قائم کرنے میں بھی حصہ لیا۔
اکرم العدید کا کہنا تھا کہ فائن آرٹ تھراپی پروگرام ریاض کے کنگ فہد میڈیکل سٹی میں واقع بحالی پروگراموں میں سے ایک ہے جو ہاتھوں کی ہنر کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ میں نے کمپیوٹر کے میدان میں کام مکمل کرنے پر اصرار کیا اور مجھے ایک کمپیوٹر ملا جس کا استعمال سر کے ساتھ ہوتا ہے۔ طبی طور پر موزوں آلہ تیار کرنے کے بعد سر کے ساتھ ڈرائنگ کے لیے ایک فنکشن تشکیل دیا۔
اس نے کہا کہ سر کی مدد سے کمپیوٹر کی اسکرین پر مصوری کا طریقہ گردن کی نقل و حرکت اور تخیل میں مصوری کی نقش نگاری پر منحصر ہے۔ ایک ساتھی کی مدد سے کینوس پر رنگوں کی تقسیم ، ہدایت کے مطابق پینٹنگ پر رنگوں کو دوبارہ تقسیم کرنے اور جمالیاتی نظریہ کو عملی شکل میں ڈھالنے کے لیے سر اور گردن کو استعمال کرنا ہے۔ یہ ایک مشکل اور صبر آزما کام ہے مگر میں نے اس میںپوری لگن اور جاںفشانی سے کام کیا اور آج میں فائن آرٹ کو سیکھنے میں کامیاب ہوگیا ہوں۔
-
مسجد حرام میں معذور عمرہ زائرین اور نمازیوں کے داخلے اور نماز کے لیے جگہ مختص
الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی پہلی منزل مختص کی ہے جہاں وہ داخل ہو کرعبادت کر سکیں گے۔ یہ ... مشرق وسطی -
معذور مصری نکاح خواں شادی کی دستاویزات کس طرح لکھتا ہے ؟
العربیہ نیوز چینل کے مارننگ شو "صباح العربیہ" میں ایک مصری نکاح خواں کی زندگی پر رپورٹ پیش کی گئی۔ المنوفیہ صوبے کے گاؤں تلا میں سکونت پذیر ... مشرق وسطی -
برطانیہ میں معذور شخص پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
خاتون کوغلط پارکنگ سے روکنے پر معذور کو شوہر سے پٹوایا بين الاقوامى