سعودی عرب: حائل شہر کے مغرب میں قدرتی مناظر کا جمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے حائل میں سرسبز اراضی، پانی، پہاڑ، بارشوں اور بادلوں کے قدرتی جمال کے مناظر آپ کو ایک ماہر فوٹوگرافر بننے پر مجبور کر دیتے ہیں۔۔ یہ وہ الفاظ ہیں جن کے ذریعے سعودی فوٹوگرافر عادل المسمار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حائل اور اس کے قدرتی مناظر کے حسن کا نقشہ کھینچا۔

عادل کہتے ہیں کہ "میں حائل شہر کے مغرب میں قدرتی جمال اور بارشوں کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتا ہوں۔ مجھے جو، المسمی اور نائلات کے علاقوں سے عشق ہے۔ یہ ان بہترین جگہاؤں میں سے ہیں جہاں صحراء، چٹیل میدان اور پہاڑ شامل ہیں۔ یہ خوب صورت پگڈنڈیاں بھی ہیں۔ یہ مقامات فوٹوگرافروں کے لیے بہت زرخیز ہیں۔ ایسے مناظر ہیں جن کو خوب صورت اور پیش وارانہ کام کی شکل میں پیش کیا جا سکتا ہے"۔

Advertisement

یاد رہے کہ حائل صوبہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ رقبے کے لحاظ سے یہ مملکت کا ساتواں بڑا صوبہ ہے۔ اس کا کُل رقبہ 1.2 لاکھ مربع کلو میٹر ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اس کا آٹھواں نمبر ہے۔ صوبے کی آبادی 6 لاکھ ہے۔ انتظامی طور پر حائل صوبہ 8 اضلاع پر مشتمل ہے۔ حائل کا صوبہ دو پہاڑوں اَجا اور سلمی کے علاوہ تاریخ میں سخاوت کی علامت شخصیت حاتم طائی کے سبب مشہور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں