.

کرونا اور مسجد حرام پر مشتمل 150 گھنٹے کی دستاویزی فلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کے زیر انتظام جنرل میڈیا و ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے جس میں کرونا وبا کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کاوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق میڈیا و ٹیلی کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر سلطان المسعودی نے بتایا کہ ان کے ذہن میں دستاویزی فلم کی تیاری کا خیال اس وقت آیا جب ہم سب کرونا کی وبا سے گزر رہے تھے۔ وبا کے دنوں میں خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات ہمارے سامنے تھیں۔ اس ضمن میں سعودی حکومت نے مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کے تحفظ کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے۔

المسعودی کا کہنا تھا کہ ان کی ابلاغی ٹیم نے مہارت کے ساتھ کرونا کے دنوں میں‌ مسجد حرام اور اس کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام کے اندرونی اور بیرونی مقامات پر 10 روز تک روزانہ 15 گھنٹے تک ویڈیوز بنائی جاتی رہیں۔