بلیک اینڈ وائٹ تصاویر میں قوس قزح کے بھرنے والے فوٹوگرافر سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جب سے سعودی عرب میں ویژن 2030 کا علان کیا گیا ہے سعودی نوجوانوں کی ملک کی تاریخ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ اس کا اظہار ایک سعودی فوٹو گرافر محمد العبرہ کی فن کارانہ مہارت سے بھی ہوتا ہے جس نے فوٹو گرافی کی روایت سے ہٹ کر پرانی بلیک اینڈ وائٹ تاریخی تصاویر کو قوس قزح کے رنگوں میں ڈھال کر انہیں تخلیقی فن پاروں کی شکل میں ڈھالنا شروع کیا ہے۔ محمد العبرہ اب تک سیکڑوں تاریخی مقامات، شخصیات، بادشاہوں اور شہزادوں‌ کی نایاب تصاویر کو رنگوں مختلف رنگوں میں ڈھال چکا ہے۔

العبرہ کی بلیک اینڈ وائٹ سے رنگین تصاویر میں تبدیلی کا سلسلہ کئی سال پہلے کا ہے۔ اس کی رنگین کردہ تصاویر میں سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل مرحوم کی سنہ 1973ء کو لی گئی ایک فوٹو بھی شامل ہے۔ اس کےعلاوہ اس نے حاکم دبئی الشیخ زاید الاول خلیفہ ابو آل فلاح کی سنہ 1866ء کو لی گئی تصویر، ربع الخالی میں شاہ عبدالعزیز مرحوم کی 1931 کو لی گئی تصویر، شہزادہ سعود الفیصل کی سنہ 1982ء اور کئی دوسرے شہزادوں اور امرا کی تصاویر کو بھی رنگین تصاویر میں تبدیل کیا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے العبرہ کا کہنا تھا کہ میں فوٹو گرافی کا بے حد شوقین ہوں اور مجھے پتا چلا کہ مملکت میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ ان تصاویر میں مملکت کی قیادت کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ میں ان سفید وسیاہ تصاویر میں رنگ بھرنے کا عزم کیا اور انہیں نئے انداز میں پیش کرنے کی ٹھانی۔ میں نے سعودی عرب کے تاریخی مقامات کی پرانی تصاویرکو بھی رنگین کیا۔ ایک سعودی ہونے کے ناطے یہ میرے لیے فخرکا باعث ہے۔

ایک سوال کے جواب میں محمد العبرہ نے بتایا کہ تصاویر کو رنگین کرنے کرنے کے لیے میں نے باقاعدہ کورس کیا۔ میرے دوستوں اور عزیز واقارب نے اس کام میں میری حوصلہ افزائی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں