امید درازی عمر اور مایوسی پیغام موت ہے:نئی سائنسی تحقیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا میں ایکسپریس اخبار کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک نئی تحقیقی میں انکشاف ہوا ہے کہ زندگی میں زیادہ منفی نقطہ نظر رکھنے والے افراد کے مقابلے میں امید پسندوں کے لمبے عرصے تک زندہ رہنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ مطالعے میں اشارہ کیا گیا ہے کہ مثبت افراد کی عمر 85 سال یا اس سے زیادہ تک رہتی ہے۔
ماہرین نے دو ایسے موجودہ گروہوں کی سوچ کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ان کی زندگی پرمرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا۔ ماہرین نے ہیلتھ اسٹڈی میں 70،000 خواتین نرسوں اور ویٹرنس ہیلتھ اسٹڈی میں 1،500 مردوں کو شامل کیا جو سابق فوجی رہ چکے ہیں۔
ان کی خوش طبعی کی سطح کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ان کی عام صحت کے علاوہ ان کی ورزش اور غذا کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ نیز ان کی شراب نوشی کے بھی جانکاری کی گئی۔
اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ پُرامید رہنے والے مرد اور خواتین حضرات مایوس رہنے والوں کی نسبت 11 سے 15 فی صد لمبے عرصے تک زندہ رہتے ہیں۔


میو کلینی ویب سائٹ نے عوامی صحت پر مثبت سوچ اور امید پرستی کے درج ذیل اثرات بیان کیے ہیں۔
عمر درازی
افسردگی کے تناسب میں کمی
نزلہ زکام کی زیادہ مزاحمت کی طاقت
ذہنی اور جسمانی صحت کی بہتری
قلبی صحت اور قلبی بیماری سے اموات کے خطرات میں کمی
تنائو کے اوقات میں زیادہ مہارت اور فہم و فراست کا ثبوت دینا جیسے عوامل شامل ہیں‌۔

مقبول خبریں اہم خبریں