سعودی عرب: العُلا میں قاع الحاج کا علاقہ ماضی میں حجاج کے قافلوں کی اہم گزر گاہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے علاقے العُلا میں صحرائی ریت پر فرشی نشست رکھنے والے شیخ مقرن الحریری نے العربیہ نیوز کی نامہ نگار نادین خماش کو ماضی میں اس تاریخی علاقے سے گزرنے والے حج کے قافلوں کے بارے میں بتایا۔

شیخ الحریری کے مطابق "قاع الحاج" جزیرہ عرب میں قدیم دور میں حجاج کے قافلوں کے گزرنے کا ایک مشہور ترین راستہ رہا ہے۔ قاع الحاج سعودی عرب کے ضلع العُلا کے مشرق میں واقع ایک گاؤں ہے۔ اس سے 25 کلو میٹر دوری پر واقع اراضی نے ماضی میں حجاج کے قافلوں کو دیکھا۔ ملکِ شام سے آنے والے یہ قافلے تبوک اور قاع الحاج سے گزرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔

Advertisement

اہم تزویراتی محلِ وقوع کے علاوہ قدرت نے اس علاقے کو سحر انگیز پہاڑی مناظر اور ماحول سے بھی نوازا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ جگہ سیاحوں کے لیے ایک پر کشش مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ گویا کہ یہ ایسا فن پارہ معلوم ہوتا ہے جس کو سنہری ریت نے چار چاند لگا دیے ہوں۔

شیخ مقرن کے مطابق قاع الحاج کے قبائل حاجیوں کے قافلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمے داری انجام دیا کرتے تھے۔ قافلے کے افراد اونٹوں پر سوار ہوتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں