.

دنیا کی معمر ترین خاتون کی 118 ویں سالگرہ

سوا صدی کے قریب زندہ رہنے والی خاتون چاکلیٹ کی شوقین ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"گنیز بک" آف ریکارڈز کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ جاپانی خاتون کانی تاناکا نے ہفتے کے روز اپنی 118 ویں سالگرہ منائی۔

اخبار "جاپان ٹائمز" اخبار کے مطابق تاناکا جنوری 2 1903 کو پیدا ہوئیں۔ اس وقت وہ مغربی جاپان کی ریاست فوفوکا کے صحت کے ایک مرکز میں موجود ہیں۔ وہیں پر کل ہفتے کو ان کی 118 ویں سالگرہ کی تقریب منعقدہ کی گئی۔

جشن کے دوران خوشی اور مسرت کے جذبات کے درمیان تانکا نے کہا کہ وہ 120 سال کی عمر تک زندہ رہنے کی امید کرتی ہیں۔

مرکز کے عہدیداروں کے مطابق تانکا روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔ وقت پر کھانا کھاتی ہیں۔ اچھی بھوک لگنے پر کھانا کھتی ہیں۔ اس کے علاوہ چاکلیٹ کھانے اور کولا پینے کی شوقین ہیں۔

تانکا سے جب اس کی صحت اور طویل عمر پانے کا راز جاننے کےلیے پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ مزیدار کھانا اور مطالعہ" اس کی لمبی عمر کا راز ہے۔ اس نے کہا کہ توقع ہے کہ 120 سال تک زندہ رہیں گی۔

مرکز میں موجود عہدیداروں نے وضاحت کی کہ تانکا کو کرونا وبائی امراض کے باعث اپنے کنبہ کےافراد سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم اس کی پوتی اگی کا ماننا ہے کہ کرونا وبائی بیماری کی وجہ سے صورتحال مشکل ہے لیکن کانی خوش ہیں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔