حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ مقدس مقامات کی تطہیر اور ان کی صفائی کے لیے الگ الگ پلان روبہ عمل ہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر مقامات کی طرح صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کو ہر ہفتے باقاعدگی کے ساتھ صاف کیا جاتا ہے۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے مسجد حرام میں قالینوں کی صفائی کے امور کے انچارج جابر الودعانی نے بتایا کہ صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کا خاص طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔
ایک سوال کےجواب میں الودعانی کا کہنا تھا کہ صفا مروہ کی پہاڑیوں کی صفائی کے لیے مسجد حرام کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے مواد اور آلات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفا اور مروہ کی صفائی کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر ان تاریخی پہاڑیوں کے اطراف میں صفائی کا کام کرتی ہے۔
ادھر حرمین جنرل پریذیڈینسی کے شعبہ انسداد وبائی امراض و تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر حسن السویھری نے بتایا کہ مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات کو ہر طرح کے حشرات الارض اور دیگر آلائشوں سے بچانے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چوبیس گھںٹے کی بنیاد پر مسجد حرام اور دیگر مقامات پر صفائی کے ساتھ کیڑے مکوڑوں کو تلف کرنے کا کام کرتی ہیں۔
-
''مسجد حرام توسیع: کوئی قدیمی قبرستان دریافت نہیں ہوا''
صفا سے ملنے والی ہڈیوں کا جائزہ لے رہے ہیں: مجلس انتظامی حرمین بين الاقوامى -
بزرگ اور معذور افراد کے لئے سعی کی ادائیگی آسان!
صفہ اور مروہ کے درمیان طواف کے لئے برقی سواری فراہم بين الاقوامى -
صحن مطاف میں طواف کے لیے مختص راستے کیوں تبدیل کیے گئے؟
حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیر انتظام عمرہ کے مناسک کی ادائی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ نے ... ایڈیٹر کی پسند