.

موسم سرما میں دال چاول اہلِ مکہ کی روایتی ڈش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں موسم سرما کے روایتی پکوانوں میں مکہ مکرمہ کے مکینوں کا ایک خاص پکوان دال چاول خاصا مشہور ہے۔ اگرچہ اس پکوان کے اجزائے ترکیبی میں اور بھی بہت کچھ ہے مگر ان میں دال اور چاول کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ یہ پکوان موسم سرما میں اہلِ مکہ کا روایتی کھانا ہے جو سردیوں کی راتوں میں اکثر ہر گھر میں بنایا جاتا ہے۔

عربی کی ایک کہاوت کا مفہوم ہے کہ'دال کا دلیہ پیٹ میں بنتا ہے'۔ اہل عرب کے ہاں کئی دالیں پسند کی جاتی ہیں۔ المعدوس الارز' اہل حجاز کا روایتی پکوان قرار دیا جاتا ہے۔بارش کی سرد راتوں میں مکہ معظمہ میں لوگ اکثر یہ پکوان تیار کرتے ہیں۔

سرخ دال اور چاول کو ایک ساتھ پکایا جاتا ہے۔ اس میں ہلدی، زرد رنگ، دیسی گھی،ترکاری، کھجور کے ساتھ بعض لوگ اس میں خشک مچھلی بھی ڈالتے ہیں۔

دال کو معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ طبی اعتبار سے دالوں کے بے شمار خواص ہیں۔ ان میں آئرن، زنک، سیلینیم، تانبا، پوٹاشیم، فاسفورس، کلیشیم، میگنیشم، وٹامن اے، بی 2، وٹامن بی 2، وٹا من سی، وٹا من اے، فالک ایسٹڈ، اور ایمائنو ایسڈ کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔