سعودی عرب میں کرونا کی وبا پرقابو پانے کے لیے ایک سے زاید کمپنیوں کی 'کرونا ویکسین' لگانے کا عمل جاری ہے۔ بعض شہریوں کو کرونا کی دوسری خوراک بھی دے دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے ایک شہری ترکی العتیبی نے بتایا کہ کرونا کی ویکسین کی دوسری خوراک انہیں ان بیٹی 'دانا' نے لگائی۔ رضا کار نرس کے طور پر خدمات انجام دینے والی دانا العتیبی نے انتہائی محبت سے والد کو کرونا ویکسین کا دوسرا شارٹ لگانے کے بعد پیار سے ان کے سر پر بوسہ دیا تو بقول والد اس کی تاثیر انہیں اپنی روح میں محسوس ہوئی، جس پر وہ اللہ کا احسان مند ہیں۔
# ویڈیو| سعودی شہری اپنی ڈاکٹر بیٹی دانة کے ہاتھوں #کرونا_وائرس کی #ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کہہ رہے ہے کہ ’’بیٹی کے ہاتھوں ویکسینیشن سے خوشگوار کام اور کیا ہو سکتا ہے اے میرے رب، تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔https://t.co/uYoLx4SHWx
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) January 21, 2021
کریڈٹ|@tturki0558 #العربیہ_اردو pic.twitter.com/CAfTJNeFhu
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے ترکی العتیبی نے بتایا کہ ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک لینے کا عمل انتہائی شاندار اور بے مثال تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی دانا الریاض میں ایک ڈینیٹل کلینک پر ایک رضا کار نرس کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے کچھ عرصے سے شہریوں کو کرونا ویکسین دینے کی رضا کارانہ خدمات انجام دینا شروع کیا ہے۔ اسے فخر ہے کہ اس کی بیٹی شہریوں میں کرونا کی ویکسین پہنچا کر ان کی جانیں بچانے اور وبا کو شکست دینے میں پیش پیش ہے۔
ترکی العتیبی نے مملکت میں شہریوں اور مقیم افراد کو کرونا کی ویکسین کی بروقت فراہمی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کرونا ویکسین لگانے والے اولین ممالک میں شامل ہے جس سے حکومت کی عوام کی خدمت کے جذبے اور ان کی جانوں کے تحفظ کے عزم کا زندہ ثبوت ہے۔