.

مدینہ منورہ دنیا کے صحت افزاء شہروں کی عالمی فہرست میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کا دوسرا مقدس شہر مدینہ منورہ انسانی صحت کے لیے دنیا کے شفاف اور بہترین شہروں کی صف میں شامل کر لیا گیا ہے۔ شہر نبیﷺ کے حصے میں یہ اعزاز عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں آیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کے دورے اور تفصیلی جائزے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔

عالمی ادارے کے اہلکاروں کے مطابق مقدس شہر صحت افزاء مقام کے وہ تمام عالمی معیارات پر پورا اترتا ہے جو دنیا میں ایسی درجہ بندی کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔

دو ملین نفوس کی آبادی والے شہروں میں مدینہ پہلا شہر ہے جسے عالمی ادارے نے اپنے صحت افزاء شہروں کے پروگرام میں شامل کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے صحت افزاء شہروں کے تعین کرنے والی کمیٹی میں 22 حکومتی، کمیونٹی اور رضاکار تنظیموں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں جو عالمی ادارے کی ایکریڈیشن تیار کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔