.

سعودی عرب کے محکمہ سیاحت کا جاری کردہ 'کرام' پروگرام کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے محکمہ سیاحت نے متاثر کن سیاحتی تجربات کو فروغ دینے کے لیے 'کرام' کے عنوان سے ایک نیا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مملکت کے باصلاحیت، ہونہار اور سیاحت کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کی کاوشوں سے استفادہ کرنا۔ انہیں سیاحت کے میدان میں مزید تربیت فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنا، تخلیق، میدان کار میں انہیں خود مختار بناتے ہوئے انہیں کامیابی کی منزل سے ہم کنار کرنا ہے۔

سعودی عرب کی سیاحت اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الدخیل نے العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کرام' پروگرام دراصل عوام کو سیاحت کے میدان میں شامل کرنا، مقامی سیاحتی کمیونٹی کوشامل کرکے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور سیاحت کے شعبے میں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنابا ہے۔

الدخیل نے مزید کہا کہ "اس پروگرام کا آغازمملکت کے تخلیقی مردو خواتین کی طرف سے کیے گئے سیاحت کے متاثر کن تجربات کو پیش کرنے کا ایک حقیقی دریچہ ہے۔ اس کے ذریعے ملک میں سیرو سیاحت کے لیے آنے والوں کا استقبال کرنا، مہمان نوازی اور سعودی قوم کی مہمان نوازی کی مستند اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ "کرام" پروگرام سے مقامی برادریوں کی سیاحت میں معاونت ، روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ عوامی کمیونٹی کو سیاحت کے شعبے میں شامل ہونے کے قابل بنانا ہے۔