’’غُنْما‘‘ سعودی عرب میں منفرد ارضیاتی خواص کی حامل وادی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع وادی "غُنْما" کئی امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ منفرد اور دلفریب لینڈ سکیپ، گرینائٹ کی پہاڑیاں اور اطراف میں پھیلے تفریحی مقامات اس وادی کی خوبصورتی اور اہمیت کو مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔

وادی "غُنْما" مکہ معظمہ کے علاقے میں اضم گورنری میں الجائزہ کے مرکز میں واقع ہے۔ یہ وادی خطے میں ارضیاتی، طبعی اور سیاحتی اعتبار سے قدرت کا ایک شاہکار ہے۔

Advertisement

ماہر ارضیات انجینیر سلطان المالکی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرینائٹ کی چٹانوں میں کٹائو کے عمل کے نتیجے میں چٹانوں کے مناظر انتہائی پرکشش اور دلفریب ہیں۔ اس کے علاوہ متنوع نباتات، کھجور اور السدر کے درختوں، وادی میں بہنے والے پانی چشمے، ندی نالے اور اس کی قدرتی خصوصیات کی حامل فضا اس وادی کی خوبصورتی کو بڑھا دیتی ہے۔

یہ وادی 7 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے جس میں 50 زرعی فارم ہیں۔ یہاں پر موجود گرینائٹ کی چٹانوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ چٹانیں 550 ملین سال پرانی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں