بسم اللہ والی شرٹ پہننے پر کے پاپ ریپر’آئی ایم آف مونسٹا ایکس‘ کڑی تنقید کی زد میں!
کے پاپ ریپر آئی ایم فرام مونسٹا ایکس کو بسم اللہ والی شرٹ پہننے پرسوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے اور ان کے مسلم مداح بالخصوص ان پر کڑی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔
25 سالہ آئی ایم کا حقیقی نام آئیم شانگ کیون ہے۔انھوں نے بسم اللہ کی عبارت والی شرٹ پہن کر دوسروں کو خود ہی تنقید کی دعوت دی ہے۔انھوں نے اس شرٹ کو اپنے پہلے منی البم کے اجرا کےموقع پر پہنا تھا۔
انھوں نے جو شرٹ پہنی ہوئی تھی،اس میں بسم اللہ کوبائیں کونے میں ایک تصویرمیں دیکھا جاسکتاہے۔آئی ایم کی اس مذموم حرکت پر ان کے مداحوں نے ٹویٹرپر اپنے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ جس شرٹ پر بسم اللہ لکھی ہوئی تھی، یہ کس برانڈ کی تیار کردہ تھی۔اس پر بعض لوگوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ یہ شرٹ ممکنہ طور پر مونسٹا ایکس کے لیے خصوصی طور پر سلی ہوسکتی ہے۔
Tw // Islamphobia.
— Fonfon — slow. (@F0F0B3AR) February 14, 2021
for those who don't know this is the bimilla on his top, it says "bismillahirahmanirahim" which means "In the name of God, the Most Gracious, the Most Merciful." and we say it before reading the Quran. its not an aesthetic, muslims shouldn't even have Allahname https://t.co/W8rWQFw95k pic.twitter.com/isnu5NEEDP
بعض مداحوں نے آئی ایم کا دفاع بھی کیا ہے اور انھوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ شاید بسم اللہ کی مذہبی اہمیت اور حساسیت سے آگاہ نہیں تھے۔ اگر وہ جانتے ہوتے تو وہ اس شرٹ کو پہننے سے انکار کردیتے۔
لیکن سوشل میڈیا کے دوسرے صارفین نے اس دلیل کو مسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’’جہالت کومذہب کی توہین کے معاملے میں معذرت کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ مونسٹا ایکس کے معاملے میں تو بالکل بھی نہیں کیونکہ ان کے مداح تو مختلف عقیدوں کے پیروکارہیں اورانھیں ان میں سے کسی کے بھی مذہبی جذبات کو مجروح نہیں کرنا چاہیے۔‘‘