زم زم کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 'بالائے بنفشی' شعاعوں کا استعمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی حکومت زائرین اور معتمرین کی خدمت میں‌ پیش کرنے سے قبل زم زم کے مبارک پانی کو دیکھ بحال اور جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کئی مراحل سے گذارتی ہے۔ زم زم کے پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ زم زم کو جراثیم اور دیگر منفی اثرات سے پاک کرنے کے لیے 'الٹرا وائلٹ شعاعوں' کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی کی جانب سے زم زم کے پانی کو باقاعدگی کے ساتھ صفائی کے کئی مراحل سے گذارنے کا انتظام کرتی ہے۔ پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جدید آلات مختص ہیں۔ زم زم کے واٹر اسٹیشن میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر پانی کی منتقلی جاری رہتی ہے۔

Advertisement

زم زم کو صاف کرنے کے لیے ماہر اور تجربہ کار انجینیرز کی ٹیم متعین ہے جو اللہ کے مہمانوں کو زم زم کا مبارک پانی فراہم کرنے کے لیے ان کی خدمت میں سرگرم ہے۔ زم زم کو صحت کے تمام معیارات اور اصولوں کے مطابق تیار کرنے کے لیے یہ ماہرین چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔ اس حوالے سے تکنیکی ہدایات اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین کے خارجہ امور میں مینٹی نینس اینڈ آپریٹنگ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر مشعل المطرفی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زم زم کے پانی کو جراثیم سے پاک کرنے اور فلٹر کرنے کے مراحل سے گذارا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید ترین سائنسی طریقے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ زم زم کو الٹراوائلٹ شعاعوں کے یونٹوں سے گذرا جاتا ہے تاکہ پانی میں موجود مضر صحت بیکٹریاز اور وائرسز کو تلف کیا جاسکے۔ ایک کلو واٹ بجلی سے 12 ہزار گیلن زم زم صاف کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پانی کا ذائقہ، رنگ اور اس کی بُو متاثر نہ ہو۔

بالا بنفشی شعاعوں کے طریقہ استعمال اور واٹر فلٹرنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انجینیر المطرفی نے بتایا کہ الٹرا وائلٹ شعاعیں کم دباؤ والے پارری لیمپ سے تیار کی جانے والی ہلکی توانائی ہے جو خاص قسم کے شیشے سے محفوظ ہوتی ہے۔ توانائی روشنی کو بیکٹیریا، وائرس اور دیگر خوردبینی ذرات میں داخل ہو کر اس کی بیرونی جھلی کو ان کے ڈی این اے کو تباہ کردیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانی ایک سیلنڈر ٹیوب میں داخل ہوتا ہے جس کے اندر لیمپ ہوتے ہیں جو الٹرا وائلیٹ شعاعیں تیار کرتے ہیں اور سلنڈر کے اندر لیمپوں کی تعداد سلنڈر کی جسامت اور پانی کی مقدار کے مطابق ہوتی ہے۔ پانی میں داخل ہونے کی رفتار کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے تاکہ کسی بھی بیکٹیریا یا وائرس کو مارنے کےلیے رفتار مناسب ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں