تبوک میں برفباری: مقامی افراد وسیاحوں کے مزے دو بالا

اختتام ہفتہ مملکت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور طوفان باد وباراں کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے تبوک میں جمعرات کو علی الصباح برفباری کے بعد مقامی اور غیر ملکی سیاحوں نے علاقے کا رخ کر لیا۔

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اختتام ہفتہ علاقے میں مزید برفباری ہوگی جس کے سبب سیاحوں کی بڑی تعداد جوق در جوق برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے علاقے کا رخ کر رہی ہے۔

Advertisement

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے مختلف حصوں میں موسم میں شدت کا امکان ہے۔ کچھ علاقوں میں شدید گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا ئوں اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک اور طوفان باد وباراں سے دارالحکومت الریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مشرقی صوبے قصیم، تبوک اور حائل، شمالی سرحد میں عسیر، الباحا، جازان، نجران اور الجوف کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماہ جنوری کے اواخر میں مملکت کے شمالی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ اس سے قبل ان علاقوں میں 2018ء کو ہونے والی برفباری کے موقع پر مقامی افراد اور سیاحوں نے جانوروں کے ذریعے لکڑی کے پہیوں والی گاڑیوں کی سواری کے علاوہ ایک دوسرے پر برف کے گولے برسا کر موسم انجوائے کیا۔

سعودی صوبے تبوک میں علقان پہاڑی سلسلے میں ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار سلطان السلمی نے علاقہ مکینوں اور غیر ملکی سیاحوں سے بات کی۔ متحدہ عرب امارات سے آنے والے سیاح نے بتایا کہ "میں ہر سال امارات سے تبوک آتا ہوں تاکہ وہ جنوری میں یہاں ہونے والے برفباری سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اماراتی سیاح نے بتایا کہ "ہم نے فطرتی مناظر اور بیرونی ماحول سے لطف اٹھانے کی غرض سے کھلے آسمان تلے خیمے لگا لیے ہیں کیونکہ آج رات پہاڑوں پر پہلی برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں