سعودی عرب کی حکومت نے زائرین، معتمرین اور نمازیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے حرم مکی میں 'ایمرجنسی سینٹر' قائم کیا ہے۔ مسجد حرام میں ہنگامی طبی مرکز کے قیام کے بعد حرم مکی میں موجود تمام زائرین کو چوبیس گھنٹے طبی سہولت میسر ہوگی۔
ایمرجنسی میڈیکل فرسٹ ایڈ سینٹر میں زائرین اور نمازیوں کے لیے جدید ترین طبی سہولیات اور آلات مہیے کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل ایمرجنسی سینٹر میں بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے چوبیس گھنٹے تربیت یافتہ طبی عملہ تعینات رہے گا جو حرم مکی میں کہیں بھی پیش آنے والے واقعے سے نمٹنے کے لیے حرکت میں آئے گا۔
اجیاد ایمرجنسی اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور حرم مکی کے ایمرجنسی میڈیکل سینٹر کے سپر وائزر ڈاکٹر وائل عید نے بتایا کہ ایمرجنسی میڈیکل سینٹربلا تعطل چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن اور پورا سال معتمرین، نمازیوں اور زائرین وحجاج کی خدمت جاری رکھے گا۔
-
حرم مکی میں کبوتروں کے لیے دانے فروخت کرنے والا ننھا بچہ کیا بننا چاہتا ہے؟
حرم مکی میں ایک پانچ سالہ بچہ کبوتروں کے لیے دانے اٹھائے پھرتا دیکھا جاتا ہے۔ یہ بچہ زائرین کو وہ دانے پیش کرتا ہے اور وہ انہیں خرید کے کبوتروں کو ڈال ... ایڈیٹر کی پسند -
عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی حرم مکی میں آمد
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ ... مشرق وسطی -
عمرہ زائرین کے لیے حرم مکی میں 5 ہزار برقی گاڑیاں اور وہیل چئیرز تیار
سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہی مساعی جمیلہ کے ضمن ... بين الاقوامى