حرمین کے منصوبوں کا مقصد بھیڑ جیسی مشکلات کو حل کرنا ہے: چیف ڈیزائنر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے منصوبوں کے چیف ڈیزائنر ڈاکٹر عبداللہ بن جنیدب نے باور کرایا ہے کہ نئے منصوبوں کا مقصد مسائل کو حل کرنا ہے۔ ان میں ہجوم اور بِھیڑ، مجمع کا تحفظ اور سلامتی اور حجاج اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اہم ترین ہیں۔

انہوں نے یہ بات العربیہ نیوز چینل کے پروگرام "سؤال مباشر" (براہ راست سوال) میں پروگرام کے میزبان خالد مدخلی سے خصوصی گفتکو کرتے ہوئے کہی۔

Advertisement

بن جنیدب کے مطابق مطاف کی توسیع کی حکمت عملی میں بنیادی توجہ طواف کرنے والوں کی گنجائش کو بڑھانے اور انسانی جتھوں کی سلامتی یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

بن جنیدب نے باور کرایا کہ حرم مکی کے لیے ڈیزائن کیا جانے والا ایئرکنڈیشننگ سسٹم ،،، عمارتوں کے ایئرکنڈیشننگ سسٹم سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم مکی میں 100% صاف ہوا ہوتی ہے۔ اس ہوا کو حرمکی میں دوبارہ تقسیم نہیں کیا جاتا بلکہ اسے دوبارہ پمپ کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ بن جنیدب کے مطابق توانائی کی فراہمی کے لیے Heat exchange wheel کے ذریعے ٹھنڈی اور بیرونی ہوا کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد صاف اور گرم ہوا کو ٹھنڈا کرنا ہے۔

بن جنیدب نے مزید بتایا کہ حرمین کے ترقیاتی منصوبوں کو جدید ٹکنالوجی کے ساتھ انجینئروں کی ایک بڑی تعداد کی نگرانی میں مکمل کیا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر سعودی انجینئرز ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں